پتوکی میں مختلف ڈکیت گینگ سے برآمد ہونے والا ایک کروڑ روپے کا مال مسروقہ ڈی پی او قصور نے متاثرین کے حوالے کر دیا،
ڈی ایس پی آفس پتوکی میں ڈی پی او قصور نے 1 کروڑ روپے کا مال مسروقہ متاثرہ افراد کے حوالے کردیا، ڈی پی او قصور نے اس موقع پر کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا، جس میں آنے والے سائلین نے پولیس کے متعلق شکایات نوٹ کروائیں جہنیں سن کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے متعلقہ افسران کو فوری ازالہ کرنے کے احکامات جاری کیے، کسانوں اور نے کروڑوں روپے مالیت کے مال مویشی اور دیگر شہریوں نے سامان واپس ملنے پر ڈی پی او قصور کا شکریہ ادا کیا ڈی پی او قصور عیسی خان کا کہنا تھا کہ ،روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جرائم کے خاتمہ کیساتھ ساتھ پولیس عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں