امریکی جنرل انتخابات میں نیویارک اسمبلی کے لئے پاکستانی نژاد عامر سلطان کی بھرپور انتخابی مہم
پاکستانی کمیونٹی عامر سلطان کی انتخابی مہم میں سرگرم، فتح کے لیے پُرامید
امریکہ میں پانچ نومبر کو ہونے والی صدارتی انتحاب کی گہما گہمی اب اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ صدارتی انتحاب کے ساتھ ساتھ امریکی ایوان نمائندگان اور اسٹیٹ اسمبلی کے انتحابات کے سلسلے میں بھی سینکڑوں امیدوار اپنی اپنی انتحابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں پاکستانی نژاد امریکی شہری بھی شامل ہیں۔
انہی میں ایک پاکستانی نژاد امیدوار عامر سلطان ہیں جو ریپبلکن پارٹی کی طرف سے نیویارک اسمبلی کے حلقہ 10 میں نہ صرف اپنی بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں بلکہ فتح کے لئے بھی پُرامید ہیں۔
عامر سلطان ریپبلکن پارٹی کی طرف سے دوسری دفعہ الیکشن میں کھڑے ہوے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانیوں، جنوبی ایشیائی کمیونٹی اور سفید فارم امریکی شہریوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ انھیں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق بھی حاصل ہے۔
عامر سلطان اپنے وزن اور کمیونٹی سروس کی وجہ سے کم وقت میں امریکی سیاست میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوے اور دیگر کمیونٹیز کی طرح پاکستانی کمیونٹی بھی ان کی پھرپور حمایت نے اور فنڈ ریزنگ کررہی ہے۔
عامر سلطان نے کہا ہے کہ وہ الیکشن میں کامیاب ہو کر پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے علاوہ نیو یارک میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل اور ان کو منفرد مقام بھی دلوائیں گے۔
پاکستانی کمیونٹی اس دفعہ امریکی جنرل انتخابات میں بڑھ چرھ کر حصہ لے رہی ہے اور عامر سلطان کو کامیاب بنانے کے لیے بھی متحرک ہے۔