اٹک غریب ملازم کے زبردستی کپڑے اتروا کر کے اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والابااثر اور منہ زور زمیندار گرفتار، تفصیلات کے مطابق نعیم زمان ولد امیر زمان سکنہ ترگڑ جنڈ نے تھانہ بسال میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس نے 6 ماہ قبل ناصر علی خان سے 130 کنال زمین 6 لاکھ روپے میں ٹھیکے پر لی جس میں دو کمروں پر مشتمل ایک ڈیرہ بنا ہوا ہے جہاں میں نے مال مویشی رکھے ہوئے ہیں جن کی دیکھ بھال کیلئے غلام مرتضیٰ ولد عبدالمالک کو ملازم رکھا ہوا ہے، ناصر علی خان اور اسکے بھائی عامر علی خان نے مجھے کہا کہ ڈیرہ خالی کرو اور زمین واپس کرو میں کہا مجھے میری رقم واپس کریں میں خالی کر دیتا ہوں 17 اکتوبر کو میں ڈیرے پر گیا تو دیکھا کہ عامر علی خان موجود تھا اور اسکے ہاتھ میں پسٹل تھا اسلحہ کی نوک پر میرے ملازم کے کپڑے اتروائے ہوئے تھے جب میں نے وجہ پوچھی تو مجھے بھی گالم گلوچ کرنے لگا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے بھاگ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عامر عباس ولد محمد اسلم ساکن کاملپور شیر جنگ جنڈ کو گرفتار کر کے حوالات میں بندکر دیا ہے ۔
