اٹک ایڈیشنل سیشن جج جنڈ رضا اللہ خان نے اٹک پولیس کی بہترین تفتیش کے نتیجے میں تھانہ انجراء کے منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم مسعود عثمان ولد محمد عثمان سکنہ کوہاٹ کو 12 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ،مجرم مسعود عثمان سے اے ایس آئی تھانہ انجراء محمد سجاد نے 1200 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔
