اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پی ٹی وی سپورٹس کے جنرل منیجر کی تعیناتی پی ٹی وی کی غنڈہ گردی کا بڑا ثبوت ہ

پاکستان ٹیلی وژن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرز ہوا میں اڑا دیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پی ٹی وی سپورٹس کے جنرل منیجر کی تعیناتی پی ٹی وی کی غنڈہ گردی کا بڑا ثبوت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن کے سپورٹس چینل میں ایک ایسے جونئیر ترین اہلکار کو گروپ 9 میں جنرل منیجر تعینات کیا گیا ہے جس کو صرف چند ماہ قبل گروپ پانچ سے ایکس کیڈر میں ترقی دیکر گروپ سات کا منیجر سپورٹس پروڈکشن لگایا گیا تھا۔ انجم مشتاق کو گروپ پانچ سے سات میں ایکس کیڈر ترقی کے چند ماہ بعد ہی گروپ 9 میں اس وقت جنرل منیجر لگایا گیا ئے جب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک دن قبل ہی واضح احکامات جاری کیے تھے کہ پی ٹی وی میں کوئی نئی بھرتی نہ کی جائے۔ موجودہ ایم ڈی اور انتظامیہ کو صرف روزانہ کے امور کے علاوہ کوئی اور فیصلے کرنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ زرائع کے مطابق انجم مشتاق نامی اس شخص کی تعیناتی کے پیچھے بھی پی ٹی وی سپورٹس میں بدعنوانی کرکے والے عناصر شامل ہیں۔ پی ٹی وی سپورٹس کا جی ایم لگانے کا مقصد کروڑوں روپے کی غیر قانونی ادائیگیوں اور کانٹریکٹس میں کرپشن کو چھپانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں