لاہورشیراکوٹ ٹرک اڈہ کےقریب مسلح افراد کی فائرنگ سےدوافراد موقع پرہلاک ہوگئے۔مقتولین کی شناخت عامراورشمشیر کے نام سے ہوئی۔ پولیس نےآفاق نامی ملزم کوموقع سےاسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔
پولیس کےمطابق ملزم آفاق اپنےدوستوں شمشیراورذوہیب کےہمراہ شیخوپورہ سےآیا تھا۔تینوں ملزمان نےفائرنگ کرکےعامرکو قتل کیا۔ملزموں کی فائرنگ سےانکا ساتھی شمشیربھی مارا گیا۔مقتول عامرکا ملزم آفاق کی اہلیہ کےساتھ تعلق تھا جودوہرے قتل کی وجہ بنا۔پولیس نےموقع پر پہنچ کرمزید تحقیقات کا آغازکردیا