تھانہ بڑا گھر کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی مبینہ فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل رائے طارق جاں بحق ۔ ملزم موقع سے فرار ، مقتول اپنے بڑے بھائی کے مقدمہ قتل کا گواہ تھ

تھانہ بڑا گھر کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی مبینہ فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل رائے طارق جاں بحق ۔ ملزم موقع سے فرار ، مقتول اپنے بڑے بھائی کے مقدمہ قتل کا گواہ تھ
تھانہ بڑا گھر کے چک نمبر59/7کا رہائشی پولیس کانسٹیبل رائے طارق پولیس لائن ننکانہ صاحب سے ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جارہا تھاکہ ننکانہ بچیکی روڈ پر اٹاری چاکر کے قریب اس پرمخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں رائے طارق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیاماہ جون 2023میںچچا زاد بھائیوں اختر اور ذاکر حسین وغیرہ نے زمین کے تنازعہ پر مقتول رائے طارق کے بڑے بھائی شرافت کو قتل کیا تھااورمقتول رائے طارق اپنے بڑے بھائی شرافت کے مقدمہ قتل کا گواہ تھا جبکہ شرافت کے مقدمہ قتل کا ملزم اختر پہلے ہی اشتہاری ملزم تھا پولیس تھانہ بڑا گھر نے موقعہ پر پہنچ کر پوسٹ مارٹم کے لیے لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں