لاڑکانہ پولیس مقابلہ۔دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ اور بلیک کر ھنڈا ون ٹو فائیو بائیک برآمد.

*لاڑکانہ پولیس مقابلہ۔*

*دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ اور بلیک کر ھنڈا ون ٹو فائیو بائیک برآمد۔*

تھانہ دھامراہ کی حدود میرواہ والے علاقے سے شہری وسیم واحد بھٹو سے موٹر سائیکل،موبائل فون، کیش اور ضروری کاغذات چھیننے والی اطلاع پر لاڑکانہ پولیس کا کوئیک رسپانس۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے ملزمان کا تعاقب کیا گیا۔

بروقت ناکہ بندی کے نتیجے میں تھانہ نوڈیرو کی حدود سعیدو دیرو والے علاقے میں دھامراہ پولیس اور نوڈیرو پولیس کا ملزمان سے مقابلہ ہوا۔

مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے،جنہیں علاج کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت سلیم عرف محمد علی کورائی اور شکیل عرف عمران کورائی کے ناموں سے ہوٸی ہے۔

سلیم عرف محمد علی کورائی سال 2021 اور سال 2022 سے مختلف تھانوں میں قتل اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری ملزم ہے۔

دونوں زخمی ڈاکوؤں کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

فرار ہونے والے دیگر دو ملزمان کی تاحال تلاش جاری ہے۔

*ایس ایس پی لاڑکانہ*
*میر روحل خان کھوسو صاحب* نے مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

*ترجمان لاڑکانہ پولیس۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں