حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مقدس کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کہنے پر ہندو دہشت گرد پجاری کیخلاف مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد ( ) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مقدس کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کہنے پر ہندو دہشت گرد پجاری کیخلاف دارالحکومت میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

ہندوستان میں حضور کی شان مقدس میں توہین ، شعائر اسلام پر ہندوتوا دہشت گردوں کے حملوں پر حکومت پاکستان “او آئی سی” کا اجلاس طلب کرے مظاہرین کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندو پجاری “ملعون نرسنگھانند” کی جانب سے نبی آخر وزمان کی شان مقدس میں گستاخانہ گفتگو کیخلاف دارالحکومت میں پاسبان حریت کے زیرِ اہتمام مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت عزیر احمد غزالی ، شوکت جاوید میر ، عثمان علی ہاشم ، مشتاق الاسلام ، حافظ عبد الصمد ایڈووکیٹ، قاری اسد صدیق ، فیصل فاروق شیخ ، محمد فیاض خان اور دیگر راہنما کررہے تھے ۔ ہندو پجاری ملعون نرسنگھانند کیخلاف احتجاج میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شہریوں نے دہشت گرد پجاری “ملعون نرسنگھانند ” کا پتلہ بھی نظر آتش کیا ۔ کشمیری شہریوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حرمتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جان بھی قربان ہے” جملہ تحریر تھا۔ کشمیری مظاہرین “نعرہ تکبیر اللہ اکبر” “حرمتِ رسول پر جان بھی قربان ہے” ” اسلام زندہ باد” ” گستاخ نبی کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا” جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت میں نریندرا مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی ، راشٹریہ سیوک سنگھ ، بجرنگ دل اور دیگر ہندو توا دہشت گرد تنظیمیں مسلسل اسلامی شعائر پر حملہ آور ہیں وہاں مساجد کو شہید درسگاہوں اور خانقاہوں کو برباد کیا جارہا ہے۔ سر عام مسلمانوں کو تشدد کرکے شہید کرنے ، مظالم کا نشانہ بنائے جانے کے نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ۔ مقررین نے کہا کہ اس طرح کے حالات میں ہندوستان میں بسنے والے تیس کروڑ مسلمان خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دلی سرکار کی سرپرستی میں ہندو توا کے دہشت گردوں کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مقدس میں جاری گستاخانہ مجرمانہ سرگرمیوں کیخلاف او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے بھارت کو ان اسلام دشمن دہشت گرد دانہ کاروائیوں سے روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ مقررین نے کہا کہ جو کچھ بھارت میں اسلام کے خلاف ہو رہا ہے اسے کسی طور معاف نہیں کیا جائے گا ۔ مقررین نے آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندو پجاری کی گستاخی پر آزاد ریاست میں ریاست گیر احتجاج کا اعلان کرے۔ مقررین نے کہا کہ ہندو پجاری ملعون نرسنگھانند مسلسل ہمارے پیارے نبی کی شان میں گستاخی کی جسارت کررہا ہے، ملعون کی زبان کاٹنا اولین فریضہ بن گیا ہے۔ ہندوستان میں مسلمانوں پر حملے ، آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مقدس میں توہین قابلِ برداشت نہیں ۔ مقررین نے کہا کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مقدس پر مرمٹنا مسلمانوں کے لیئے سب سے بڑا اعزاز ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں