پاکستان کی جانب سے لبنان کے متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیئے گئے ہیں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق لبنان کی جنگ زدہ عوام کوفلاحی بنیادوں پر امداد روانہ کی جا ری ہے

پاکستان کی جانب سے لبنان کے متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیئے گئے ہیں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق لبنان کی جنگ زدہ عوام کوفلاحی بنیادوں پر امداد روانہ کی جا ری ہے

وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے 9 اکتوبر 2024 کو لبنان میں پھنسے ہوئے 79پاکستانیوں کے لیے ایک خصوصی پرواز کا اہتمام کیا جو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا۔

گورنر سندھ کامران ٹسوری،وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور صوبائی وزیر صنعت جام اکرام اللہ دہریجو نے لبنان سے آنے والے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔
مزید برآں NDMA نے اسی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے لبنان کے لیے 3x ٹن ادویات پر مشتمل امداد بھی روانہ کی۔
یہ امدادی پیکج این ڈی ایم اے، پاکستان آرمی، اور الخدمت فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوش ہے۔ وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور مسلح افواج کے حکام سمیت الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے آج جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سامان روانگی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان اس مشکل وقت میں لبنان کی عوام کی حمایت،ان کے ساتھ یکجہتی اور پرامن حل کا خواہاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں