پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور صراط نعت انٹرنیشنل کے اشتراک سے خواتین کے لیے محفل میلاد منعقد کی گئی

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور صراط نعت انٹرنیشنل کے اشتراک سے خواتین کے لیے محفل میلاد منعقد کی گئی

یہ محفل میلاد عید میلاد النبی (صل اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی اور نعت رسول مقبول (صل اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیش کی۔

اس موقع پر نعت خواں خواتین نے نعت اور درود سلام کی محفل سجائی جبکہ مقررین نے شان رسول مقبول (صل اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیان کی اور نعت خواں کے ٹیلنٹ کو سراہا

پی این سی اے تقریبا 30 سال سے یہ محفل میلاد منعقد کر رہا ہے جو سال سال میں دو مرتبہ رمضان المبارک اور ربیع الاول کے مہینے میں منعقد کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں