ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک محمد ظفر اقبال نے ماڈل پولیس سٹیشن اٹک سٹی پولیس کی روایتی پولیسنگ اور بہترین تفتیش کے نتیجے میں اپنے دوست کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث سفاک قاتل مجرم محمد حماد ولد محمد فیاض کو قتل کا جرم ثابت ہونے پرعمر قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے،تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی روایتی پولیسنگ کے سلسلے میں ماڈل پولیس سٹیشن اٹک کی حدود میں گزشتہ سال 2023ء میں سفاک قاتل مجرم محمد حماد ولد محمد فیاض سکنہ شادی خان تحصیل حضرو نے اپنے دوست سفار خان کو گاڑی کی چابی نہ دینے کی رنجش میں قتل کر دیا تھا،جس پر تھانہ سٹی اٹک پولیس نے ملزم محمد حماد ولد محمد فیاض کو گرفتار کر کے اسکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا،جس کی تفتیش ماڈل پولیس سٹیشن اٹک سٹی پولیس نے عمل میں لاتے ہوئے سفاک قاتل مجرم محمد حماد ولد محمد فیاض کوٹھوس شواہد کی بنیاد پر اور بہترین تفتیش کے نتیجے میں چالان عدالت کراتے ہوئے جوڈیشل کروایا تھا،جس پر اٹک پولیس کی روایتی پولیسنگ کے ذریعے بہترین تفتیش،شہادتوں اور ٹھوس شواہد کے نتیجے میں معزز عدالت نے اپنے دوست کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث سفاک قاتل مجرم محمد حماد ولد محمد فیاض سکنہ شادی خان تحصیل حضرو کو قتل کا جرم ثابت ہونے پرعمر قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے،اور اس طرح اٹک پولیس کی بہترین تفتیش کے نتیجے میں اپنے دوست کو قتل کرنے والا سفاک قاتل مجرم اپنے انتقام کو پہنچ گیا ہے۔
