خاتون شہری کو اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

خاتون شہری کو اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق مسماۃ، آ۔ب،دختر محمد عثمان سکنہ بروالہ تحصیل جنڈ نے تھانہ انجراء میں درخواست دی ہے کہ بکریاں چرانے کیلئے گھر سے باہر نکلی ہوں تو اسی دوران نذیر، محمد ندیم، محمد جمیل، محمد سانول اور امین بامسلح ہو کر گالم گلوچ کرتے ہوئے آ گئے ہیں،انہوں نے میرا راستہ بند کر کے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ہیں،جبکہ میرے بھائی اور بھابھی نے میری جان بچائی ہے، وجہ عناد سابقہ لڑائی جھگڑا ہے،جس پر تھانہ انجراء پولیس نے فوری طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے خاتون شہری کو اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پانچوں ملزمان نذیر ولد محمد امین، محمد ندیم ولد نذیر، محمد جمیل ولد منصب خان، محمد سانول ولد محمد سعید اور امین ولد غلام حنیف سکنائے بروالہ تحصیل جنڈ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں