اٹک کے سینئر صحافی اور پنجاب یونیورسٹی شعبہ صحافت کے گولڈ میڈلسٹ سید قمر الدین کو سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں MNA شیخ آفتاب اور دیگر کی شرکت گورنر پنجاب سلیم حیدر کا اظہار تعزیت

سید حارث اسلامیہ اسکول والے اور سید احمر کے والد، سید محی الدین،سید بدرالدین اور سید نظام الدین کے بھائی، اور سفیر احمد رینکن شوز والے، اور شوکت محمود لائٹ اکیڈمی کے سسر،جنرل سیکرٹری اٹک پریس کلب رجسٹرڈ،معروف سنیئر صحافی،اٹک کے واحد ایم اے جنر نلزم گولڈ میڈلسٹ پنجاب یونیورسٹی،کالم نگار طویل عرصہ تک روزنامہ نوائے وقت کے ضلعی نامہ نگار کی حیثیت سے خدمات سر انجام دینے والے کئی سالوں سے علیل سید قمر الدین انتقال کر گئے ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ خطیب مفتی مسعود احمد نے پڑھائی،اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، سینئر صحافی سردار سلطان سکندر اور سینئر صحافی محسن رضا خان نے سید قمر الدین کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی صحافتی زندگی کا آغازتحریک پاکستان کے ممتاز رہنما،معروف صحافی مجید نظامی کے زیر سایہ روزنامہ وقت کے سب ایڈیٹر کی حیثیت سے کیا بعدازاں وہ کئی دھائیوں تک اٹک میں روزنامہ نوائے وقت کے ضلعی نامہ نگار کے طور پر کام کرتے رہے ،علالت کے سبب وہ صحافتی زندگی سے کنارہ کش ہو گئے مرحوم اجلے کردار کے عظیم صحافی نفیس، ملنسار ،بلیک میلنگ سے پاک اور صحافیوں کے لئے مشعل راہ تھے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو گا ،نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) محمد سلیم شہزاد،امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان،سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان،سینئر صحافی اسلام آباد سردار سلطان سکندر،محسن رضا خان،چیئرمین فتح جنگ پریس کلب رجسٹرڈ حاجی عدیل افضل خان،سابق پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سکینڈر ی سکول شیخ آصف محمود صدیقی،آفیسر پی ٹی سی ایل شیخ سہیل صدیقی،علامہ رفاقت علی حقانی،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا افسر علی خان،شیخ وقار عظیم صدیقی،چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان،سنیئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ،وائس چیئرمین حافظ عبد الحمید خان،سنیئر صحافی جاوید کشمیری،ممبر سنٹرل کور کمیٹی وضلعی کوآرڈینیٹر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن فہیم نعمت خٹک،ضلعی سیکرٹری اطلاعات جاوید خان خٹک،ضلعی آفس سیکرٹری ہشام خان اعوان،چیئرمین پریس فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن حاجی سلیم خان،جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر،سنیئر صحافیوں ملک ممریز، حاجی ممتاز حسین تاج،شیخ بابر قیوم،راضی خان، حر عباس،سید ثناء اللہ بخاری،اقبال زرقاش،رانا شوکت علی خان،ڈاکٹر سہیل احمد،ڈاکٹر عطاء اللہ،ڈاکٹر انعام اللہ،سابق صدر مسلم لیگ اشتیاق احمد تاکی،رہنماء مسلم لیگ(ن)ممتاز خان بالی آف ویسہ، عبد اللہ خان سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شر کت کی ہے،بعد ازاں مرحوم کو اٹک کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے، مرحوم سید قمر الدین کے بیٹوں اور بھائیوں سے تعزیت کرنے کیلئے ان کی رہائش گاہ خالد سعید والی گلی سادات چوک دارالاسلام کالونی اٹک شہرمیں ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جنرل سیکرٹری اٹک پریس کلب رجسٹرڈ،معروف سنیئر صحافی،اٹک کے واحد ایم اے جنر نلزم گولڈ میڈلسٹ پنجاب یونیورسٹی،کالم نگار طویل عرصہ تک روزنامہ نوائے وقت کے ضلعی نامہ نگار کی حیثیت سے خدمات سر انجام دینے والے سید قمر الدین کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں ہم سید قمر الدین مرحوم کے خاندان کے ساتھ ہیں،اوراللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور سوگوار خاندان کو صبر وجمیل عطا فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں