مقبوضہ کشمیر میں آج دوسرے مرحلے کا الیکشن ڈرامہ رچایا جا رہا ہے عبدالحمید لون حریت رہنما
بھارت کا رچایا جانے والا نام نہاد الیکشن حق خود ارادیت کا نعمل البدل نہیں ہوسکتا ہے
بھارتی حکومت کی طرف سے غیر ملکی سفارت کاروں کو نام نہاد الیکشن کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے
تاکہ کشمیر کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کیا جاسکے ۔
بھارت غیر ملکی سفارت کاروں کو دعوت دے کر کشمیر میں جعلی نارملسی پیش کرنے کی بھونڈی کوشش کر رہا ہے
غیر ملکی سفارت کارخود کو بھارتی حکومت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں
بھارت غیر ملکی سفارت کاروں کو خطے کی صورتحال کو آزادانہ طور پر مشاہدہ کرنے کی اجازت دے
عبدالحمید لون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے