*اٹک خورد پولیس/ گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی*
اٹک: تھانہ اٹک خورد پولیس زیر حراست ملزم محمد قاسم کو آلہ ضرر کی ریکوری کے بعد واپس تھانے لا رہی تھی
اٹک: زیر حراست ملزم اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات میں نامزد تھا اور پولیس کے پاس ریمانڈ جسمانی پر تھا
اٹک: واپسی پر زیر حراست ملزم محمد قاسم کے نامعلوم ساتھیوں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ
اٹک: فائرنگ کے ذریعے نامعلوم ملزمان زیر حراست ملزم کو پولیس سے چھڑانا چاہتے تھے
اٹک: نامعلوم ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم محمد قاسم زخمی
اٹک: 2کس نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے
اٹک: پولیس ٹیم کا نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گرفتاری کیلئے علاقہ بھر میں سرچ آپریشن جاری
اٹک: نامعلوم ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔