پاکپتن میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ نوجوان جاں بحق

لوٹ مار سے پیاس نہ بُجھی تو ڈاکوؤں نے گولیاں برسا دیں، پاکپتن کے تھانہ صدر کی حدود میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ۔۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

پاکپتن کے تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکوؤں کا ناکہ، نواحی علاقے چک سلامت میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کھول دی، سینے میں تین فائر لگنے سے 26 سالہ فیاض جاں بحق ہوگیا، ڈاکو قتل کرکے باآسانی فائرنگ کرتے فرار ہوگئے، گولیوں کی تڑتراہٹ سے علاقہ گونجتا رہا۔۔مقتول گاؤں جگا بلوچ کا رہائشی تھا۔۔ نعش کو اسپتال مُنتقل کردیا گیا۔۔ ڈاکوؤں کی دِیدہ دلیری دیکھ کر شہری خوف و ہراس میں مُبتلا ہوگئے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں