اٹک میں 2مختلف واقعات میں 2سگے بھائیوں اور ایک خاتون کی لاشیں ڈیم اور تالاب سے برآمد، ریسکیو 1122نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں،مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب کے گاؤں ڈھلیاں میں لاپتہ ہونے والے 2 سگے بھائیوں 11 سالہ ہادی اسلام اور 15 سالہ محمد یاسین پسران محمد شبیر کی لاشیں مقامی ڈیم سے برآمد ہونے پر ریسکیو1122تحصیل پنڈی گھیب کی ٹیم نے نکال لیں، دونوں بھائیوں کی لاشوں کو ریسکیو1122تحصیل پنڈی گھیب کے اہلکاروں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دیا ہے،تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،دوسرے واقعہ میں حضروکے گاؤں حمید میں تالاب سے 40 سالہ زوجہ اشفاق کی لاش برآمد ہوئی ہے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 تحصیل حضرو کی ایمبولینس موقع پر پہنچی ہے، ریسکیو1122کے اہلکاروں نے لاش کو تالاب سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔
