اٹک،ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے گیٹ پر مسلح ڈکیتی کی کامیاب واردات،2موٹر سائیکل سوار ڈاکو سیلز مین سے ساڑھے6لاکھ روپے لوٹ کر فرار،CCTV فوٹیج کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام،

اٹک کے انتہائی حساس علاقہ،ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے گیٹ پر مسلح ڈکیتی کی کامیاب واردات،2موٹر سائیکل سوار ڈاکو ادویات کی کمپنی کے سیلز مین سے ساڑھے6لاکھ روپے لوٹ کر فرار،ڈاکوؤں کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام، کیمسٹ اینڈ ڈر گسٹ ایسوسی ایشن اٹک کا ہنگامی اجلاس،جس میں ڈاکوؤں کی 24گھنٹوں میں گرفتاری کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق اٹک کے انتہائی حساس ایریاجو کہ اٹک کا ریڈ زون بھی کہلاتا ہے،کے ایک فرلانگ کے علاقہ میں ڈپٹی کمشنر ہاؤس،جہاں ڈپٹی کمشنر،ان کی اہلیہ ایس پی انویسٹی گیشن اٹک،ڈی پی او ہاؤس و ڈی پی او آفس،پولیس لائینز،تھانہ اٹک سٹی و تھانہ صدر اٹک،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہاؤس،جوڈیشنل کالونی،ڈسٹرکٹ جیل اٹک،سول ڈیفنس آفس اورجائے وقوعہ سے 10گز کے فاصلے پر ایڈیشنل سیشن ججز کی رہائشگاہیں اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک کی رہائش گاہ واقع ہیں، اٹک کے معروف ادویات ڈیلر ربانی ٹریڈرز کا سیلز مین کمپنی کے ساڑھے6لاکھ روپے لے کر ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے گیٹ کے سامنے پہنچا تو دن دیہاڑے موٹر سائیکل پر سوار2مسلح ڈاکو ؤں نے اسلحہ کی نوک پر سیلز مین سے ساڑھے6لاکھ چھینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،ڈی سی ہاؤس کے مین گیٹ،ڈی پی او ہاؤس و دفتر اور دیگر اہم سرکاری افسران کی رہائشگاہوں کے علاقے میں مسلح ڈکیتی کی کامیاب واردات پر ضلع بھر میں خوف و ہراس خصوصاََ تاجر برادری میں سراسیمگی پھیل گئی جبکہ ڈکیتی کی اس واردات کے خلاف فوری طور پر نومنتخب تحصیل صدر کیمسٹ اینڈ ڈر گسٹ ایسوسی ایشن اٹک عدنان صدیقی کی زیر صدارت کیمسٹ اینڈ ڈر گسٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیاکہ ڈاکوؤں کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے اور اس مسلح ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کو24گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے، ڈکیتی کی یہ واردات ضلعی انتظامیہ اور اٹک پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،قبل ازیں اٹک تین میلہ روڈ پر فاطمہ فارمیسی میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات ہوئی،ضلع بھر میں سٹریٹ کرائمز میں بے انتہا اضافہ کے سبب تاجر برادری کا اٹک میں کاروبار کرنا محال ہو چکا ہے،حکومت اس سلسلے میں خصوصی آپریشن کر کے تاجروں کو تحفظ فراہم کرے، ضلع بھر کی تاجر برادری خصوصاََ کیمسٹ اینڈ ڈر گسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران وممبران میں خوف و ہراس اور تشویش پائی جاتی ہے، سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی تصاویر میں موٹر سائیکل سوار 2ڈاکو واضح دیکھائی دے رہے ہیں،مسلح ڈکیتی کی یہ واردات اٹک پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں ہے،ڈی سی ہاؤس کے گیٹ کے سامنے مسلح ڈکیتی کی واردات پر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ سٹی و ضلع اٹک کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر راشد الرحمان خان منعقد ہوا جس میں اٹک میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے نتیجہ میں تاجر برادری میں خوف و ہراس پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب سے اٹک کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ٹھوس لائحہ عمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے گشت اور باہر سے آئے ہوئے غیر مقامی افراد کا ڈیٹا اور امن و امان کی صورتحال کو قابو میں پانے کیلئے تاجر برادری کواعتماد میں لیا جائے،حکومت،ضلعی انتظامیہ، پولیس،قانون نافذ کرنے والے اداروں اورتاجروں پر مشتمل با اختیار ادارہ تشکیل دیا جائے،تا کہ تاجر برادری یکسوئی اوربہتر ماحول میں کام کر کے حکومت کو ٹیکس ادا کرے، اور اس ٹیکس سے سرکاری افسران جو تنخواہیں وصول کرتے ہیں وہ تاجروں کو جواب دہ ہوں جبکہ صورتحال اس کے برعکس ہے،اس وقت وفاقی کیڈرپاکستان ایڈمنسٹرٹیو سروس، صو بائی سروس کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس سروس آف پاکستان کے افسران اضلاع میں ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او اور دیگر عہدوں پر تعینات ہیں،گزشتہ2 سالوں میں غیر قانونی اقدامات کر کے بے مہار ہو چکے ہیں،حکومت جس کے قدم اکھڑ چکے ہیں نے ان افسران کو نکیل نہ ڈالی تو تاجر وں اور عوام پر مشتمل اتحاد ان افسران کو ایسی نکیل ڈالے گا کہ ان کی سات پشتیں یاد رکھیں گی،اسی تناظر میں سٹی ٹریڈ یونین اٹک کا اجلاس صدر حاجی محمد الماس چشتی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے گیٹ کے سامنے مسلح ڈکیتی کی واردات کو اٹک پولیس کی ناکامی قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا کہ اٹک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بے ہو چکی ہے، اٹک پولیس نے ڈاکوؤں کو گرفتار نہ کیا تو ضلع بھر کی تاجر برادری آئندہ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی،اٹک میں تاجر برادری اسطرح کی ڈکیتی کی واداتوں کے سبب خوف و ہراس کا شکار ہے اور ہمارے لیے اس ماحول میں کاروبار کر نادشوا ر گزار ہو چکا ہے،یاد رہے کہ چند سال قبل اسی ربانی ٹریڈرزکے آفس میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک ملازم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں