اسلام آباد تھانہ مارگلہ پولیس کی بڑی کارروائی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق
گھریلو چوری کی وردات میں ملوث گروہ کے آصف اور وقاص نامی دو ملزمان گرفتار۔
چوری شدہ 20 لاکھ روپے و قیمتی اشیاء برآمد
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے واردات کا اعتراف کرتے ہوئے چوری شدہ رقم و قیمتی اشیاء کی نشاندہی کی
آدم جان علی نامی شخص نے تھانہ مارگلہ پولیس کو اطلاع دی کہ وہ گاؤں گیا تھا
غیر موجودگی میں گھر سے 20 لاکھ روپے اور قیمتی اشیاء نامعلوم افراد نے چوری کرلی ہیں
تھانہ مارگلہ پولیس نے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں و دیگر ذرائع کی مدد سے دو ملزمان کو گرفتار کیا ۔
اچھی کارکردگی پر ایس پی صدر زون و ایس ایس پی اسلام آباد نے مارگلہ ٹیم کو شاباش دی