آزادکشمیر کے سابق وزیر اور وادی نیلم سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاستدان الحاج سردارگل خنداں طویل علالت کے باعث انتقال گئے

مظفرآباد

آزادکشمیر کے سابق وزیر اور وادی نیلم سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاستدان الحاج سردارگل خنداں طویل علالت کے باعث انتقال گئے آزادکشمیر حکومت نے ایک روزہ سوگ منانے اور ضلع نیلم میں آج 31 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ نیلم نے آج ضلع نیلم میں عام تعطیل کا حکم جاری کر دیا ہے۔ الحاج سردار گل خنداں کی نماز جنازہ آج صبح یونیورسٹی کالج گراونڈ مظفرآباد ،دن 12 بجکر 15 منٹ پر وادی نیلم آٹھمقام اور شام ساڑھے 5 بجے کیل وادی نیلم میں اداکی جائے گئی مرحوم آزادکشمیر کابینہ میں وزیر سیاحت آثار قدیمہ ،وزیر اکلاس اور چیئر مین وزیر اعظم معائنہ اور عمل درآمد کمیشن کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں