اٹک میں نامعلوم سفاک قاتل نے 60 سالہ میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،

اٹک سے 90 کلو میٹر دور پنڈیگھیب کے گاوں نوشہرہ کے علاقہ ڈھاک اراضی میں نامعلوم سفاک قاتل نے رات کو سوتے وقت چھریوں کے وار سے میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،قتل ہونے والوں میں 60 سالہ بنارس اوران کی 55 سالہ اہلیہ شامل ہیں ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نےموقع پر پہنچ کرپولیس کی ابتدائی کاروائی کے بعد لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈیگھیب منتقل کر دیا گیا، تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے نامعلوم قاتل کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیاہےاطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب ملک منور خان اور انچارج سٹی چوکی پنڈی گھیب اے ایس آئی شفقت علی خان بھی موقع پر پہنچے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں