تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ پورے ملک کے تاجروں کیساتھ مشاورت کے بعدتین دن کی مزید ہڑتال کرینگے، تجارت مزاحمت تحریک مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی،

اسلام آباد()تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ پورے ملک کے تاجروں کیساتھ مشاورت کے بعدتین دن کی مزید ہڑتال کرینگے، تجارت مزاحمت تحریک مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی،کل انتظامیہ کی طرف سے تاجروں سے زبردستی دوکانیں کھلوانے کی کوشش کی گئی تاہم تاجروں کی ثابت قدمی اور اتحاد کی بدولت انہیں ناکامی ہوئی،ایف بی آر کو فرینڈلی بورڈ آف ریونیو بنانا ہو گا،حکومت اپنی شاہ خرچیاں کم کرے،تاجر دوست اسکیم کو ختم کیا جائے،حکومت سنجیدہ ہے تو با اختیارمذاکرات کمیٹی بنائےجو تاجر نمائندوں کیساتھ مذاکرات کرے،یہ خالصتا” تاجروں کی تحریک ہے، حکمران لاچار عوام کو باہر نکلنے پر مجبور نہ کریں ورنہ وہ ان بپھرے ہوئے لوگوں کو سنبھال نہیں سکیں گے،تحریک کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی، اسلام آباد جنرل نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر عباسی،چیئرمین آل پاکستان فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن سید نزاکت شاہ،محمد پرویز عباسی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکاشف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا تاجرحکومتی جبر کے ہاتھوں مجبور ہو گیا ہے، کل پاکستان میں کامیاب ہڑتال ہوئی،صنعت کاروں کے مشکور ہیں جنہوں نے ساتھ دیا،صوبائی اسمبلیاں خود ٹیکس ادا نہیں کرتیں،جو خود ٹیکس ادا نہیں کرتے وہ ہمیں نصیحت کرتے ہیں،یہ قوم کی کونسی خدمت کر رہے ہیں، حکومت ایک کروڑ تاجر کو جیل میں ڈالنے کی بات کرتی ہے،حکومت اپنی شاہ خرچیاں کم کرے،گورنرز کو بے تہاشا مراعات ملتی ہیں،کیا یہ لوگ غریب ہیں؟یہاں تعلیم ملتی ہے نہ ہی پینے کا صاف پانی ملتا ہے، تاجر ہر قسم کا ٹیکس ادا کرتے ہیں،حکمران ہماری دکانوں کی چابیاں لے لے،ہم معیشت چلانے کے لیئے تیار ہیں،حکومت کی طرف سےکس قانون کے تحت ٹیکس سلیب بنا کر بھیجا جاتا ہے،ملک لوٹنے والوں کو نیب اور عدالت نہیں پکڑ سکی،دبئی لیکس والوں کو ایف آئی اے نہیں پکڑ سکی تاہم غریب تاجروں کو بے جا جکڑا جا رہا ہے،تاجر مساجد و مدارس چلاتا ہے،تاجر سیلاب اور زلزلے میں متاثرین کی خدمت کرتا ہے،ٹیکس ادا کر کہ تعلیم اور صحت تو نہیں ملتی۔ٹیکس گزار کو سہولت کیوں نہیں دی جاتی،ایف بی آر کو فرینڈلی بورڈ آف رینیو بنانا ہو گا،تاجرٹیکس دینا چاہتا ہےمگرحکومت ٹیکس لینا نہیں چاہتی،ہماری یہ ہڑتال ختم نہیں ہوئی،تجارت مزاحمت تحریک مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی،تین دن مزید ہڑتال کرنے کے حوالے سے مشاورت کرنے پاکستان بھر کے دورے پر جا رہا ہوں،حکومت سنجیدہ ہے تو با اختیار کمیٹی بنا کر تاجروں کیساتھ مذاکرات کرے اور اشیاء کی حقیقت پر مبنی قیمتیں مقرر کرے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تاجر دوست اسکیم کو ختم کیا جائے،حکمران لاچار عوام کو باہر نکلنے پر مجبور نہ کرےاگر یہ بکھرے لوگ نکل پڑے تو وزیر اعظم بھی نہیں بچے گااور حکمران ان بپھرے ہوئے لوگوں کو سنبھال نہیں سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں