یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے میونسپل کمیٹی ہال اٹک میں تقریب اور بعد ازاں واک کا اہتمام کیا گیا

اٹک میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے میونسپل کمیٹی ہال اٹک میں تقریب اور بعد ازاں واک کا اہتمام کیا گیا ہے، تقریب میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹک شگفتہ جبیں،خاتون چیف ایگز یکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک ساجدہ مختار،خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اٹک شہناز قادر،چیف آفیسربلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان،پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سکینڈری سکول محمد اکرم ضیاء کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اورطلباء وطالبات نے شر کت کی ہے،کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے واک کا اہتمام بھی کیا گیا،ریلی کے شر کاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 5سال قبل 05 اگست2019 ء کو بھارت نے ظالمانہ قوانین نافذ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کاخاتمہ کردیا تھا اور ان پر ظلم وستم کے پہاڑتوڑنا شروع کر دیئے ہیں، آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے،کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنیادی حق پامال کیا جا رہا ہے،جو انتہائی زیادتی ہے،بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے حقوق پامال کر تے ہوئے گذشتہ 75سالوں سے ان کی آزادی سلب کی ہوئی ہے اور ہمارے کشمیری بھائی انتہائی مشکل سے زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے،انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہندو ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کیلئے کو شاں ہیں اور آج بھارت ان پر ظلم وستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہیں ہے،پاکستانی عوام بھر پور انداز میں کشمیری عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،جس سے بھارت سفار تی معاذ پر تنہا رہ گیا ہے،مقررین نے کہا کہ ظلم وستم کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا ہے،مقررین نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے،جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنی ریاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دے،انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی اور وہ آزاد فضا میں سانس لیں گے اور آزاد زندگی بسر کریں گے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر یں اور اپنی معیشت کے ساتھ اپنے کردار کو بھی مضبوط بنائیں،تقریب سے خطاب کر تے ہوئے طلباء نے کہا کہ کشمیر کی جنگ بیانیہ کی جنگ ہے اور آج پاکستان کی عوام اس جنگ میں کامیاب ہوئی ہے،اب کشمیر کی جنگ 24 کروڑ عوام لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ آخری سانس تک جاری رہے گی،انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پو ر حمایت کا اعلان کیا ہے،تقریب میں طلباء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ہے، انہوں نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے،اس موقع پر طلباء وطالبات نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے ٹیبلوزاورتقاریر بھی پیش کیں ہیں،یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے واک بھی منعقد ہوئی ہے،واک کے دوران شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور کشمیریوں سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ہے، واک کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کشمیر یوں کی حق خود ارادیت اور بھارت کے ظلم وستم پر،پرُ جوش نعرے لگائے ہیں،اٹک میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں ریلیز اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں عوام نے کشمیری عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں