ننکانہ صاحب ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ کے دو ڈاکٹر نوکری سے فارغ کر دیے گئے
فرائض میں غفلت ولاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہ کوٹ کے ڈاکٹر محمد طیب اور ڈاکٹر فیصل ندیم کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے نوکری سے برخاست کر دیا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کام کرنے والے مزدور کو سانپ نے کاٹ لیا اس کے ساتھی مزدور مریض کو لیکر ٹراما سنٹر شاہ کوٹ لے آئے وہاں پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر محمد طیب اور ڈاکٹر فیصل ندیم نے سرسری چیک کیا اور بوتل لگوا دی جبکہ سانپ کے کاٹے کی حفاظتی ویکسین ہسپتال میں موجود ہونے کے باوجود مریض کو ویکسین نہ لگائ گئی جس کی وجہ سے مریض جان کی بازی ہار گیا
