پاکستان ہائی کمیشن لندن میں مینگو مینیا فیسٹیول کا انعقاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ ،سفارتکاروں کی بڑی تعداد شرکت لارڈ افتتاح واجد خان ،افضل خان ڈاکٹر محمد فیصل نے مشترکہ طور پر کیا۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں مینگو مینیا فیسٹیول کا انعقاد

لندن (25 جولائی 2024) پاکستان ہائی کمیشن لندن میں مینگو مینیا فیسٹیول کا انعقاد ہوا جس میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ ،سفارتکاروں ، برطانوی شہریوں اور برٹش پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مینگو فیسٹول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد نے کہا کہ ہمارے آم پاکستان کے زرخیز زرعی ورثے کی علامت ہیں اور یہ ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آم عمدہ ذائقہ اور خوشبو کے لحاظ سےدنیا بھر میں ایک خاص پہچان رکھتے ہیں اور بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔

مینگو مینیا فیسٹیول کا افتتاح برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے ہاؤسنگ لارڈ واجد خان ، ایم پی،چیئر آف آل پارٹی پارلیمانی گروپ افضل خان اور ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے مشترکہ طور پر کیا۔

تقریب کے شرکا کو آم کا جوس، آم کی کلفی اور مینگو کے تحائف بھی دیے گئے ۔ مینگو فیسٹول کے شرکاء نے پاکستان کے آموں کے ذائقے، خوشبو اور لزت کی بے حد تعریف کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ فیسٹیول ہر سال منعقد ہونا چاہیے ۔

ہر سال پاکستان میں موسم گرما کے دوران آموں کی  پیداوار کے آغاز کی مناسبت سے پاکستان ہائی کمیشن لندن برطانیہ میں مہمانوں کی تواضع مینگو فیسٹیول سے کرتا ہے۔

پاکستانی آم دنیا بھر میں برآمد کیے جاتے ہیں۔ پاکستانی آم کی 200 سے زیادہ اقسام ہیں جن میں سب سے مشہور چونسہ، سندھڑی، لال بادشاہ، فجری اور انور رتول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں