کھیت میں گائے کے گھسنے پر غریب کسان کو قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے جبکہ اقدام قتل کے جرم میں دوسرے مجرم کو 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

اٹک پولیس کی بہترین تفتیش کے نتیجے میں معزز عدالت نے قتل کے جرم میں مجرم ذوالفقار احمد کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا جبکہ اقدام قتل کے جرم میں مجرم ثاقب علی کو 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے، تفصیلات کے مطابق سال 2020ء میں کھیت کے اندر گائے کے گھسنے پر مجرم ذوالفقار احمد نے وقار شاہ کو فائر مار کر قتل کیا تھا جبکہ مجرم ثاقب علی نے علی اصغر کو فائر مار کر زخمی کیا تھا جس کی تفتیش اٹک پولیس کے انسپکٹر عظمت حیات نے عمل میں لاتے ہوئے قتل کرنے والے مجرم ذوالفقار احمد ولد غلام حسن سکنہ شکردرہ اور اقدام قتل کے مجرم ثاقب علی ولد غلام حسن سکنہ شکردرہ اٹک کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا تھا، جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک ظفر اقبال سیال نے اٹک پولیس کی بہترین تفتیش کے نتیجے میں قتل کے جرم میں مجرم ذوالفقار احمد ولد غلام حسن سکنہ شکردرہ اٹک کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ اقدام قتل کے جرم میں مجرم ثاقب علی ولد غلام حسن سکنہ شکردرہ اٹک کو 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں