جماعت اسلامی کے آج اسلام آباد میں ہونے والے دہرنے کا ناکام بنانے کے لئے وزیر اعلی مریم نواز کی ہدائیت پر اٹک میں پولیس کے چھاپے پکڑ دھکڑ 4 کارکن گرفتار دفعہ 144 نافذ پولیس کی سختیاں

اٹک بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں پر ٹیکس عائد کرنے ، آئی پی پیس کو بغیر بجلی کے پیداوار کے 450 ارب روپوں کی ادائیگی کرنے،عدالتوں میں انصاف کی عدم فراہمی کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں 26 جولائی جمعۃ المبارک کو اسلام آباد میں حق دو عوام کو دھرنا کو ناکام بنانے کے لئے اٹک پولیس کے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے،متعدد افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، جنرل سیکرٹری مرزا یونین کونسل محمد سجاد کو گھر سے گرفتار کرلیاگیا،پولیس کے ضلع بھر میں لیڈیز پولیس کے ہمراہ بغیر وارنٹ کے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری،سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم کے فوارہ چوک اٹک میں واقع امین اسلم پلازہ پر چھاپہ 3کارکن گرفتار کر لئے گئے،جماعت اسلامی کے دھرنے کو ناکام بنانے کے لیے دفعہ144نافذ کر دی گئی،امیر جماعت اسلامی تحصیل حسن ابدال الطاف اعوان اور سابق کونسلر یوسی برھان سرور خان بھی گرفتار،محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی،دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں 3 روز کے لیے کیا گیا،پابندی کا اطلاق جمعہ 26 سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا،محکمہ داخلہ کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عمل درآمد یقینی بنائے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں