جرمنی میں پاکستانی سفارت خانہ پر مشتعل مظاہرین کے حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعہ کے خلاف وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے ”حرمت پرچم“ مہم کا آغاز وفاقی وزراءنے پاکستانی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں

*”عطائے رب کریم پرچم“*

جرمنی میں پاکستانی سفارت خانہ پر مشتعل مظاہرین کے حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعہ کے خلاف وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے ”حرمت پرچم“ مہم کا آغاز

وفاقی وزراءنے پاکستانی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں

وفاقی وزراءنے قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کئے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراءسردار اویس لغاری، عبدالعلیم خان، رانا تنویر، عطاءاللہ تارڑ سمیت دیگر وزراءنے بھی قومی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں

”چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے، پاکستان کے دشمنوں کو واضح پیغام“ کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بھی سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی

ڈاکٹر مصدق ملک، علی پرویز ملک اور جام کمال خان نے بھی قومی پرچم اور ‘پاکستان زندہ باد’ کے پیغام کے ساتھ تصاویر جاری کیں

سیاسی کارکن، صحافی، دانشور، اساتذہ، وکلا، ڈاکٹر، کسان، مزدور، طالب علم، کاروباری حضرات، بیرون ملک محب وطن پاکستانی اور پاکستانی نوجوان ”حرمت پرچم مہم“ کا حصہ بنیں، وفاقی وزیر اطلاعات

پاکستان کا پرچم ہماری قومی شناخت اور خودمختاری کی علامت ہے، عطاءاللہ تارڑ

پاکستانی پرچم قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے، وزیر اطلاعات

اگست پاکستان کی آزادی کا مہینہ ہے، ”حرمت پرچم“ کی اس مہم کو مسلسل جاری رکھیں گے، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا پیغام

حرمت پرچم قومی ذمہ داری ہے اور ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اس پر عمل کرے، وفاقی وزیر اطلاعات

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وفاقی وزراءکی ”حرمت پرچم“ مہم کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں