سی آئی اے پولیس اٹک نے 2 کار لفٹر گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی 3 گاڑیاں برآمد کر لیں

اٹک پولیس کی کاروائی،سی آئی اے پولیس اٹک نے 2 کار لفٹر گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی 3 گاڑیاں برآمد کر لیں ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ14جولائی کو سیکیورٹی سپروائیزر سٹی واچ حمزہ خالد ولد خالد پرویز سکنہ پٹھان والا،مرزا گاوں نےتھانہ اٹک خورد میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ اپنی گاڑی ٹیوٹا کرولا XLI نمبری RD-748،ماڈل 2011 ء مالیتی 30 لاکھ میں دریائے سندھ پر گھومنے آیا جو گاڑی کوجی ٹی روڈ جانب پشاور کھڑا کر کے اٹک خورد دربار پر گئے اور جب 30 منٹ بعد واپس آئے تو گاڑی کو کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے تھے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،پولیس ٹیم نے شبانہ روز محنت،جدید ٹیکنالوجی اور ہیو من ریسورسز کی مدد سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد ایوب ولد جانس خان قوم خٹک سکنہ تحصیل جہانگیرہ نوشہرہ اور قمر زمان ولد محمد عباس قوم گجر سکنہ الدو،تحصیل غازی،ہری پور کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے مقدمہ میں چوری شدہ گاڑی XLI نمبری RD-748،مالیتی 30لاکھ برآمد کر کے مزید تفتیش کا آغاز کیا تو دونوں ملزمان سے دوران انٹیروگیشن2گاڑیاں ٹمپرڈ شدہ XLI مالیتی 18 لاکھ اور ایک GLI مالیتی 28 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیں گئیں ہیں، جبکہ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں