برازیل بحریہ کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل آندرے لوئیز سلوا لیما ڈی سنتانا مینڈس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

برازیلین نیوی کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل آندرے لوئیز سلوا لیما ڈی سانتانا مینڈس نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور بشمول میری ٹائم سیکیورٹی، ابھرتے ہوئے سیکیورٹی ماحول اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور افواج پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
قبل ازیں، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، سہ فریقی دستے کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
برازیل بحریہ کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل آندرے لوئیز سلوا لیما ڈی سنتانا مینڈس (Andre Luiz Silva Lima De Santana Mendes) کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے معزز مہمان کا استقبال کیا

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا

معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، بعدازاں نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا

نیول چیف نے برازیل بحریہ کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا

نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی

معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

برازیل بحریہ کے چیف آف اسٹاف نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا

ایڈمرل آندرے لوئیز سلوا لیما ڈی سنتانا مینڈس کے دورے سے دونوں ممالک باالخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں