ملک میں11 برس بعد نیشنل ڈرگ سروے ہو گآ نیشنل ڈرگ سروے کے تحت ملک بھر میں منشیات استعمال کرنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا انسداد منشیات پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا محسن نقوی

اسلام آباد:
نئی نسل کو منشیات سے بچانے کا قومی مشن

ملک میں11 برس بعد نیشنل ڈرگ سروے ہو گآ

وفاقی وزیرداخلہ وانسداد منشیات نے اصولی منظوری دے دی

نیشنل ڈرگ سروے کے تحت ملک بھر میں منشیات استعمال کرنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا

نیشنل ڈرگ سروے کو ہر صورت جامع اور مستند ہونا چاہیے۔ محسن نقوی

سروے کے درست ڈیٹا کی اصل اہمیت ہے اور اسی کا فائدہ ہو گا۔ محسن نقوی

سروے میں گھروں کے علاوہ تعلیمی اداروں ، کچی آبادیوں اور دیگر جگہوں سے بھی ڈیٹا اکٹھا جمع کرنے کی ہدایت

مستند اور جامع سروے سے ہی انسداد منشیات کے ضمن میں بھرپور اور مفصل فیصلہ سازی ممکن ہو گی۔ محسن نقوی

انسداد منشیات پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا کیونکہ یہ قوم کے مستقبل کا مسلہ ہے۔ محسن نقوی

15 دن کے اندر سروے سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

اے این ایف اور پاکستان بیورو آف سٹیٹکس مل کر سروے کے انعقاد کے لیے طریقہ کار، مطلوبہ ڈیٹا کی نوعیت، نمونہ کی شکل، اور ٹائم لائن کو وضع کریں، محسن نقوی

سروے کے انعقاد میں تعاون کیلئے بین الاقوامی ترقیاتی اداروں سے بھی رابطہ کیا جائے، محسن نقوی

واضح رہے کہ آخری نیشنل ڈرگ سروے 2013 میں ہوا تھا

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی زیر صدارت کمیٹی برائے نیشنل ڈرگ سروے کا اجلاس

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری پلاننگ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی اے این ایف اور چیف سٹیٹیشن کی شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں