مقبوضہ کشمیر میں بارہمولہ پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حریت پسند کشمیری پر مقدمہ درج کرکے سنٹرل جیل سری نگر میں بند کر دیا
انڈین سرکار نے پبلک سیفٹی ایکٹ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ کمشیر میں آزادی کی آواز بلند کرنے والے حریت پسند بشیر احمد بیگ ولد غلام محی الدین سکنہ شیرپورہ چندوسہ بارہمولہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا اور بعد میں اسے فوری طور پر سینٹرل جیل سری نگر میں بند کر دیا
بشیر بیگ پر بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے اور ان پر اور بھی بہت سے مقدمات قائم کئے گئے ہیں
انڈین پولیس نے یہ روش اپنائی ہے کہ جب کسی کا مجاھدین سے تعلق ثابت نہیں ہوتا اور وہ محض لفظی طور پر بھارت سے آزادی حاصل کرنے کی بات کرتا ہے تو اس پر مقدمات درج کرکے جیل بھیج دیا جاتا ہے حالانکہ یو این او کے چارٹر کے مطابق ہر کسی کو اپنی آزادی کے لئے جہدوجہد اور احتجاج کا حق حاصل ہے