ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق خان کو (او ایس ڈی) بنا دیا گیا

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق خان کو (او ایس ڈی) بنا دیا گیا ان جگہ نئے ڈپٹی کمشنر روالپنڈی محمد علی کو تعئینات کر دیا گیا۔ زرائع ان جگہ نئے ڈپٹی کمشنر روالپنڈی محمد علی کو تعئینات کر دیا گیا۔ زرائع

‏راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر کو ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے 3 سالہ دور میں راولپنڈی کے 4 ڈپٹی کمشنرز تبدیل ہوئے، جو حکومت کو خوش نہ کرسکے اور چاروں حکومت سے بھی ناراض گے، ڈی سی فیصل آباد محمد علی نئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ہونگے

پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کا تبادلہ، او ایس ڈی کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تبادلے کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عمر شیر کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامرعقیق کا تبادلہ، او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کا تبادلہ، ڈی سی راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔ کمشنر ملتان جاوید اختر کا تبادلہ، او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ کمشنر ڈی جی خان ارشاد احمد کا تبادلہ، کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ 8 سیکرٹریز کے بھی تبادلے کر دیئےگئے۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا تبادلہ، سارہ اسلم کو کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔ احمد جاوید قاضی سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ تعینات، جاوید اقبال بخاری سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات، عمران سکندر بلوچ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر تعینات اور مجاہد شیر دل کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں