پاکستان نے سفری دستاویزات نہ رکھنے والے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ معطل کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے اپنے سربراہ فیلیفو گرانڈی نے دورہ پاکستان کے اختتام پر ایک بیان میں ان کے حوالے سے کہا ہے پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کی منصوبے کو معطل کردیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ غیر ملکیوں کو نکالنے کے منصوبے پر عمل نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان نے گزشتہ سال اکتوبر میں قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو نکالنے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت تک قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے تقریباً 500,000 افغان مہاجرین کو واپس گئے ہیں۔
