کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں حریت رہنماٶں پر مشتمل وفد کی کشمیر کے بارے میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر شبیر احمد عثمانی سے ملاقات

اسلام آباد

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں حریت رہنماٶں پر مشتمل وفد کی کشمیر کے بارے میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر شبیر احمد عثمانی سے ملاقات

وفد نے ملاقات میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا

ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور گھناٶنے جرائم کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو سکے

پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ شبیر احمد عثمانی

پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،
شبیر احمد عثمانی

اورپاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور غیر کشمیریوں کو علاقے میں آباد کرنے کیلئے تقریبا 45لاکھ ڈومیسائل جاری کرچکا ہے۔ شبیر احمد عثمانی

بھارت کشمیریوں کی زمین کو غیر کشمیریوں کو فروخت کررہا ہے۔شبیر احمد عثمانی

یہ کاروائیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، شبیر احمد عثمانی

بھارت مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہے اورجینوسائیڈ واچ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر نسل کشی کے دہانے پر ہے۔شبیر احمد عثمانی

انہوں نے افسوس کا اظہارکیاکہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قرارداددوں پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیاگیا۔

وزیراعظم پاکستان کے مشیر شبیر احمد عثمانی نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمدکرانے میں اپنا کردار ادا کرے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جرائم پراس کا محاسبہ کرے۔

حریت قیادت نے شبیر احمد عثمانی کو بتایا کہ قابض بھارتی فورسز اب تک 6لاکھ کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں اور ہزاروں گھروں کو نذرآتش کیاگیا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کو 10لاکھ بھارتی فوجیوں نے یرغمال بنا رکھا ہے اورکشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور آزادیاں فوجی محاصرے اور پابندیوں سے سلب کی گئی ہیں، حریت راہنما

کشمیری قیادت کو جیلوں میں ڈالنا ، ماورائے عدالت قتل، گرفتاریاں اور کشمیری نوجوانوں پر تشدد ایک معمول بن چکا ہے۔ حریت راہنما غلام محمد صفی

بھارت کشمیریوں کی شناخت اور ثقافت کو تباہ کرنے پر تلا ہواہے۔ حریت راہنما

حریت قیادت نے بتایاکہ بھارت کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔وفد میں غلام محمد صفی، محمود احمد ساغر، ایڈوکیٹ پرویز احمد ودیگر شریک تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں