بلوچستان علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میںکیپٹن شہید،دو فوجی جوان زخمی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا،

بلوچستان کے گچک علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن کاشف شہید جبکہ دو فوجی جوان زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل گچک میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید ہوگئے، گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔دہشت گردوں کی جانب سے دیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی، واقعے میں 2 فوجی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں خضدار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن،آئی ایس پی آر
فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا،آئی ایس پی آر
مارے جانے والے دہشتگرد سے ہتھیار اور گولیاں برآمد،آئی ایس پی آر
علاقے میں مزید دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری،آئی ایس پی آر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں