دوحہ اجلاس کا بنیادی مقصد افغانستان کو عالمی برادری کے ساتھ مکمل طور پر مربوط کرنا ہے: ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کابل ( الامارہ ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دوحہ کے تیسرے اجلاس کا بنیادی مقصد افغانستان کو عالمی برادری کے ساتھ مکمل طور پر مربوط کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں تقریباً 30 ممالک اور بین الاقوامی اداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس 30 جون کو شروع ہوکر یکم جولائی کو ختم ہوگا۔