سیالکوٹ ایرپورٹ پر امیگریشن کی سر عام بدمعاشیاں اور رشوت خوری پیسے نہ دینے والے طالب علم مسافر کو آف لوڈ کر دیا

سیالکوٹ ایرپورٹ پر امیگریشن کی سر عام بدمعاشیاں اور رشوت خوری پیسے نہ دینے والے طالب علم مسافر کو آف لوڈ کر دیا

گوجرانوالہ کے رہائشی طالب علم احسن علی حصول تعلیم کے لیئے ماسکو روس جانے کے لیئے سیالکوٹ ایرپورٹ پر پہنچا تو کاؤنٹر پر موجود خاتون آمیگریشن آفیسر نے طالب علم سے پیسوں کی ڈیمانڈ کی جو وہ پوری نہ کرسکا تو اسے آف لوڈ کردیا گیا حالانکہ اس کے پاس یونیورسٹی کا ایڈمیشن لیٹر اور جینوئن ویزا موجود تھا
جو اس نے امیگریشن حکام کو دکھاۓ لیکن وہاں صرف روپوں کی ڈیمانڈ تھی ۔ طالب علم احسن علی نے ایئرپورٹ پر روتے ہوۓ بتایا کہ وہ انتہائی غریب ہے اور اس کے ماں باپ فوت ہو چکے ہیں وہ اکیلا ہی ہے اور اس نے پہلے ہی مختلف لوگوں سے فیس اور ویزے کی رقم ادھار لی تھی احسن علی نے بتایا کے اس کا دس لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا ہے سیالکوٹ ائیرپورٹ ایک پرائیویٹ ائیرپورٹ ہے اس کے مالکوں کو اس طرح کے ظالم اور سنگدل آفیسروں کا محاسبہ کرنا چاہیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں