منیلا میں ہونے والی میڈیا کانفرنس میں پاکستانی صحافی آج ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز کمال صدیقی کو جرنلسٹ کریج اینڈ امپیکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

پاکستان کے نامور صحافی آج ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز کمال صدیقی کو منیلا میں ہونے والی چار روزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس میں courage and impact ایوارڈ دیا گیا

فلپائن کے شہر منیلا میں ہونے والی ایسٹ ویسٹ میڈیا کانفرنس میں پاکستانی صحافی کمال صدیقی کو جرنلسٹ کریج اینڈ امپیکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آج نیوز کے ڈائریکٹر نیوز اور ایکسپریس ٹریبیون کے بانی ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے تجربہ کار صحافی یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

کمال صدیقی ان سات افراد میں شامل تھے جنہیں اکثر مشکل حالات میں صحافت اور آزادی صحافت سے وابستگی پر اعزاز سے نوازا گیا۔

ان کے اعزاز میں دیئے گئے حوالہ میں پرنٹ، ڈیجیٹل اور براڈکاسٹ میڈیا میں ان کے کام ، میڈیا ایجوکیشن اور ٹریننگ میں ان کی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔

ایوارڈ کی تقریب میں صحافیوں کی علاقائی نیٹ ورکنگ اور میڈیا کی آزادی میں بھی کمال صدیقی کے کام پر روشنی ڈالی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں