جنیوا:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کےموقع پرسیمینار مقبوضہ کشمیر،فلسطین میں خواتین ،بچوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار چیئرپرسن فرینڈز آف کشمیر غزالہ حبیب کی خصوصی شرکت

جنیوا:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے56ویں اجلاس کےموقع پرسیمینار
مقبوضہ کشمیر،فلسطین میں خواتین ،بچوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار
مقررین کاانسانی حقوق کونسل سےکرداراداکرنےکا مطالبہ
سیمینارمیں چیئرپرسن فرینڈزآف کشمیرغزالہ حبیب کی خصوصی شرکت
جولی وارڈ، بیرسٹر مارگریٹ ، مدیحہ خان ، الطاف حسین وانی ودیگر بھی شریک
قابض افواج نےکشمیریوں اور فلسطینیوں کیلئےزندگی تنگ کردی،غزالہ حبیب

خبر۔۔
جنیوامیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 56ویں اجلاس کے موقع پراہم سیمینارہوا، جس میں مقبوضہ کشمیراور فلسطین میں خواتین اور بچوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا گیا،مقررین نےانسانی حقوق کونسل سےکرداراداکرنےکا مطالبہ کیا۔
تنازعہ کاشکارخطےکےمتاثرہ خواتین اور بچوں کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں امریکا سےفرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے خصوصی طور پرشرکت کی ،سیمینار میں یورپین پارلیمنٹ کی سابق رکن جولی وارڈ، بیرسٹر مارگریٹ اوون ،احمد بن قاسم،ماریہ اقبال ،مدیخہ خان ، الطاف حسین وانی ودیگر بھی شریک تھے۔
مقررین کا کہناتھاکہ کشمیری اور فلسطینی عوام کیلئے عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے کہ عالمی اداروں کےحقوق کے تحفظ کے قراردادوں بےمعنی ہوکر رہ گئی ہیں،خواتین اور بچےسب سےزیادہ ظلم کاشکار بن رہے ہیں ۔
مقررین نے عالمی انسانی حقوق کونسل سےمطالبہ کیا کہ بھارتی جیلوں میں بند کشمیری خواتین کی رہائی کے لئے اقدامات کیے جائیں ،کشمیری رہنما آسیہ اندرابی ،نائدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کوبیماری کے باوجود علاج کی سہولت میسرنہیں ۔ قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے باعث کشمیری بچےتعلیم سےمحروم ہیں ان کا بچپن چھین لیا گیا ہے۔ عالمی برادری کشمیری بچوں کے حقوق کے لیےکردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں