افغانستان چھوڑنے کے خواہشمند تین افراد طیارے سے گر کر ہلاک.
پیر کی صبح افغانستان سے نکلنے کے خواہشمند افراد کا ہجوم کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر چڑھ دوڑا جنھیں منتشر کرنے کے لیے امریکی فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کی۔ کم از کم تین افراد جہاز سے لٹک کر فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ افراتفری میں پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔