خیبر نیوز کے نامہ نگار خلیل جبران کو کار سے اتار کر لنڈی کوتل میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ایمنڈا کی مذمت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اظہار افسوس دو ماہ میں 5 ویں صحافی کا قتل

عید کے دوسرے دن ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل سے صحافی خلیل جبران کے قتل کی اطلاع ہے وہ خیبر میں خیبر نیوز کے نمائندے اور لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر تھے۔
لنڈی کوتل مزرینہ میں فائرنگ نمائندہ خیبرنیوز خلیل جبران شہید
نمائندہ خیبر نیوز اور ،لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر خلیل جبران کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ان کو ہسپتال منتقل کردیا جارہا تھا جانبر نہ ہوسکے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی
تھانہ حدود لنڈی کوتل علاقہ مزرینہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی پی او سلیم عباس نے بتایا کہ فائرنگ سے صحافی خلیل جبران شہید ہوگئےملزمان موٹرکار میں آئےاور خلیل جبران پر گھر کے قریب فائرنگ کی، خلیل جبران گھر جارہے تھے؛ گھر کے قریب ان کی کار خراب ہوئی، کار پر فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے, خلیل جبران کو نامعلوم افراد نے کار سے اتار کر فائرنگ کی,فائرنگ سے خلیل جبران موقع پر چل بسےصحافی خلیل جبران کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کردیا، خلیل جبران طویل عرصہ سے خیبرنیوز سے وابستہ تھے، خلیل جبران کو پہلے بھی دہشت گردوں سے دھمکیاں ملی تھی,خلیل جبران لنڈی کوتل پریس کلب کا صدر بھی رہ چکا تھا، صحافی خلیل جبران کے ہمراہ کار میں سجاد ایڈوکیٹ بھی تھے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سجاد ایڈوکیٹ زخمی ہواہے، وکیل سجاد ایڈوکیٹ کو طبی امداد کےلئے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کردیاگیا، ڈی پی او ضلع خیبر

ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر خلیل جبران جاں بحق۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا نوٹس۔پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت۔ وزیر اعلی سردار علی امین گنڈاپور کی واقعے کی پرزور مذمت۔ وزیر اعلی کا واقعے میں صحافی خلیل جبران کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس۔ وزیر اعلی کا سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔ مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔خلیل جبران کے قاتل قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے، علی امین گنڈاپور کا اعلان

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نےخیبر نیوز سے وابستہ صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےایمنڈ نے کہا کہ کہ پاکستان میں تواتر کے ساتھ صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے صحافیوں پر تشدد ،اغوا ،دھمکیاں معمول بن چکی ہیں ۔وفاقی وصوبائی حکومتیں اور ریاستی ادارے تمام دعوؤں کےباوجود اس قسم کے واقعات کو روکنے میں ناکام نظرآتے ہیں ۔ایمنڈ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور وفاقی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا کہ صحافی خلیل جبران کے قتل میں ملوث افراد کو جلد ازجلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔صحافیوں کے تحفظ کے لئے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں