فرانس سفیر پاکستان عاصم افتخار نے ہزاروں مسلمانوں کے مجمع سے خطاب کیا اور عید کی مبارکباد دی ،
پیرس کے نواحی شہر “ بوبینی Bobigny “ میں بیسیوں قومیتوں کے ہزاروں مسلمانوں نے اکٹھے عید کی نماز ادا کی،
یورپ بھر کی طرح فرانس میں مقیم مسلمانوں نے بھی عید الاضحٰی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی۔
سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے پیرس کے نواحی علاقے بوبینی کے مئیر عبدل سعدی اور چیئرمین بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال کی دعوت پر اسپورٹس کمپلیکس بوبینی میں نماز عید ادا کی، جہاں مختلف قومیتوں کے ہزاروں مسلمانوں نے اکٹھے عید ادا کی ، مقامی مئیر کی دعوت پر عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ عید الاضحی کا تہوار ہمیں ایثار ، قربانی، محبت، اتفاق اور ایک دوسرے کے لئے جینے کا درس دیتا ہے۔ اس دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضاجوئی اور دوسروں کے دکھ سکھ بانٹنے کے لئے سب کچھ قربان کرنے کا احساس دلاتی ہے، ہماری دعا ہے کہ پوری دنیا میں انصاف ، امن اور بھائی چارے کو فروغ حاصل ہو،
فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اپنے علاقوں کی مساجد ، اسپورٹس کمپلیکس اور بڑے ہالوں میں نماز عید ادا کی ، پاکستانی مساجد منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو،
جامعہ مسجد پئیری فیت، مسجد قباء ویلئر لابیل ، ادارہ فلاح دارین گارج لاکونس اور حلقہ احباب مسجد پیرس میں بھی نماز عید کا اہتمام کیا گیا۔
علمائے کرام نے اپنے خطاب میں عیدالاضحٰی کی اہمیت اور واقعہ کو بیان کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ آپ بھی سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوں اور قربانی کے جذبے سے دوسرے بھائیوں کی مدد کریں ، بارش اور بہت زیادہ رش ہونے کی وجہ سے مختلف مساجد میں کئی بار نماز عید ادا کی گئی۔ نماز کے بعد لوگ آپس میں گھل مل گئے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔۔۔
نیوز سپین
دنیا بھر کی طرح سپین میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے ۔اور
سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔
بارسلونا
دنیا بھر کی طرح سپین کے شہر بارسلونا میں عیدالاضحیٰ بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا ۔مولانا عبدالرشید شریفی نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
سپین کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے ہزاروں روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے۔ قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر نماز عید کے بعد عوام میں گھل مل گئے اور گلے ملکر عید کی مبارکباد دی۔
نماز عید کے بعد اوورسیز پاکستانیز بھی سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں
یورپ اور خلیجی ممالک سمیت یونان میں بھی آج لاکھوں فرزندانَ توحید نے نمازِ عیدالاضحیٰ اور سنتِ ابرھیمی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ادا کی۔
ایتھنز و گردو نواح کے شہروں میں پاکستانی مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مساجد و بڑے پارکس میں عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے نمازِ عید عید الا ضحیٰ ادا کی۔
نماز عیدالضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع ایتھنز کی سرکاری جامع مسجد ایتھنز میں ہوا جہاں مقامی یونانی، عرب، افریقی اور ایشیائی ممالک کے مسلمانوں نے عید الا ضحیٰ کی نماز ادا کی۔
*چونکہ یونان میں عید یا اس کے علاوہ جانور قربان کرنے پر قانونی طور پر ممانعت ہے لیکن نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد مسلمان چھپ کر پہاڑوں یا ویران علاقوں میں سنتِ ابراھیمی کیلئے قربانی کی سنت ادا کریں گے۔*
شارجہ کے اندر عید الاضحی کی نماز پڑھ لی گئی ہے شارجہ کے اندر مختلف جگہ پہ نماز عید کا اہتمام کیا گیا جہاں پہ ہزاروں کی تعداد نمازیوں نے عید الضحی کی نماز پڑھی خطبے میں امام مسجد کا مسلم امہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی