چین کی نامور ٹیک کمپنی کے ساتھ طے شدہ فریم ورک کے تحت ہر سال دو لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی، حکومت تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب

چین کی نامور ٹیک کمپنی کے ساتھ طے شدہ فریم ورک کے تحت ہر سال دو لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی، حکومت تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب

اسلام آباد۔ 13 جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چین کی نامور ٹیک کمپنی کے ساتھ طے شدہ فریم ورک کے تحت ہر سال دو لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی، حکومت تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے ، پاکستان کی پڑھی لکھی ورک فورس دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے ، ایجوکیشن ایکسپوپاکستانی طلباء کے لیے دنیا کی اعلیٰ جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرے گی ۔ وہ جمعرات کو نجی میڈیا ہائوس کی جانب سے منعقدہ نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2024 سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ ایجوکیشن ایکسپو کے ذریعے پاکستانی طلبا کو دنیا کی اعلی جامعات میں اپنی اعلی تعلیم کے لئے مواقع تلاش کرنے کا موقع فراہم کیا جا تا ہے۔ یہ ایک ایسی سماجی خدمت اور کاوش ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔ ایسی سرگرمیوں سے تعلیمی اداورں کو بھی موقع ملتا ہے کہ وہ ٹیلنٹ کو حاصل کرسکیں ۔ ہمارے ملک میں 68فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، یہ نوجوان آبادی پاکستان کے لئے بہت بڑا موقع ہے کیونکہ دنیا میں پڑھے لکھے اور ہنر یافتہ لوگوں کی بہت ضرورت ہے ، آئی ٹی ، منرلز ،مائنز، زراعت، آئل اینڈ گیس سمیت ہر فیلڈ میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک ٹیلنٹ ورک فورس کی متلاشی ہیں اس تناظر میں پاکستان کی پڑھی لکھی ورک فورس کا دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی معشیت میں میں کلیدی کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے نہ صرف طلبا کو کیرئیر کونسلنگ کاموقع ملتا ہے بلکہ جامعات کو بھی موقع ملتا ہے وہ ٹیلنٹ کو بہتر بنا سکتی ہیں تا کہ وہ بطور شہری پاکستان کی ترقی ، جی ڈی پی گروتھ میں کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے ہمارے معاشی اشاریئے بہتر ہورہے ہیں ، بلوم برگ ، ایشین ڈویلمپنٹ بینک ،یو این ڈی پی سمیت ہر رپورٹ بتا رہی ہے کہ ہماری کرنسی مضبوط ہوئی ہے ، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 دن سے بڑھ کر 2 ماہ کے کور تک پہنچ چکے ہیں ،مہنگائی 17 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آئی ہے جو کہ ریکارڈ کمی ہے یہ تمام اشاریئے بتاتے ہیں کہ مجموعی طور پر معیشت بہتری کی طرف جاری ہے ۔ اسی سے ہم نے فائدہ اٹھانا ہے ، ہمارے روشن مستقبل کا انحصار تعلیم پر ہی ہے ۔ ہم نے اپنے نوجوانوں کو راہنمائی اور درست سمت فراہم کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ میں دنیا بہت آگے جا چکی ہے ،ہم نے بھی اسی تناظر میں اپنی نوجوان نسل کو مواقع فراہم کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوز ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد خوش آئند ہے جو گذشتہ کچھ سالوں سے تسلسل کے ساتھ ہورہی ہے ، ان کاوشوں کو سراہتا ہوں، یہ نہ صرف ہماری نوجوان نسل کے لئے بلکہ سکلز کے حوالے سے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ، جب شہباز شریف خادم پنجاب تھے تو نوجوانوں کے لئے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں ،طلبا کو فری لیپ ٹاپ ، میرٹ بیسڈ سکالر شپ کے ساتھ ساتھ پہلی مرتبہ سربراہان مملکت کے علاوہ اچھی کارکردگی کے حامل طلبا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں روشن مستقبل نظر آرہا ہے، پچھلے کچھ سال مشکل ضرور تھے کیونکہ ہم ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس آئے ہیں، اگر ہم نے نوجوانوں کو وہ سکلز دیئے جن کے وہ مستحق ہیں اور معاشی اشاریئے اسی طرح آگے بڑھتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب ہم دنیا کی بہترین معیشیتوں شامل ہوجائیں گے ۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کی ایک نامور ٹیک کمپنی کے ساتھ فریم ورک طے ہوگیا ہے ہر سال دو لاکھ بچوں کو آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی، ہمارے دنیا کی بہترین آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہونے شروع ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں آئی ٹی بورڈ ،سٹارٹ اپس کی طرف جارہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں