سپریم کورٹ نے مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ، مونال رسٹورنٹ کیس
سپریم کورٹ نے مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا

نیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس تین ماہ میں مکمل ختم کیے جائیں، سپریم کورٹ کا حکم

نیشنل پارک سے باہر کہیں بھی لیز مقصود ہو تو متاثرہ ریسٹورنٹس کو ترجیح دی جائے، عدالت

نیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپریم کورٹ

آپ ہمیں بتائیں کب تک ریسٹورنٹ منتقل کر سکتے ہیں ؟ چیف جسٹس کا استفسار

اگر آپ رضاکارانہ طور پر منتقل نہیں کریں گے تو ہم سیل کرنے کا حکم دیدیں گے،چیف جسٹس

ہمیں چار ماہ کا وقت دیدیں، وکیل مونال ریسٹورنٹ

تین ماہ کا وقت دے رہے ہیں ، چیف جسٹس

ہمارا مقصد نیشنل پارک کا تحفظ یقینی بنانا ہے، سپریم کورٹ

نیشنل پارک کے علاوہ قائم دیگر تمام ریسٹورنٹس کو جاری کیے گئے غیر ضروری نوٹس ختم کیے جاتے ہیں ، سپریم کورٹ

ہمارے کیس کا فوکس صرف نیشنل پارک کی حد تک ہے، سپریم کورٹ

مونال ریسٹورنٹ نے رضاکارانہ طور پر تین ماہ میں ریسٹورنٹ منتقل کرنے کی یقین دہائی کروا دی

عدالت نے نیشنل پارک ایریا میں قائم دیگر تمام ریسٹورنٹس کو بھی تین ماہ میں منتقلی کی ہدایت کردی

سپریم کورٹ میں عوامی نوعیت کے کیس کی سماعت مارگلہ ہلز میں نیشنل پارک میں مونال سمیت تمام ریسٹورنٹ کی تفصیلات طلب اس سال 21 مرتبہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگی آگ لگانے والوں میں سی ڈی اے کی کاک بھیڑیں بھی شامل چیرمین CDA کا اعتراف

سپریم کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طلب کرلیا

عدالت نے سی ڈی اے کی رپورٹ مسترد کردی

کیا سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران کو انگریزی کی کلاسز کرانا پڑے گی۔

سی ڈی اے سے مونال کے ساتھ دیگر ریسٹورنٹس کی تفصیل مانگی تھی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ہم نے مارگلہ نیشنل پارک میں تمام تعمیرات کی تفصیلات پر رپورٹ دی ہے۔وکیل سی ڈی اے

سی ڈی اے کی رپورٹ میں سپورٹس کلب پاک چائنہ سنٹر بھی شامل ہے۔چیف جسٹس

سی ڈی اے نے آرٹ کونسل نیشنل مانومنٹ کا نام بھی شامل کردیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

یہ سی ڈی اے کی ایمانداری ہے۔چیف جسٹس

کیا سپریم کورٹ کی عمارت بھی نیشنل پارک میں آتی ہے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

مجھے اس سوال کے جواب کیلئے نقشہ دیکھنا پڑے گا۔وکیل سی ڈی اے

دنیا کو معلوم ہے مونال کیساتھ مزید کتنے ریسٹورنٹس ہیں۔چیف جسٹس

نہیں معلوم تو سی ڈی اے کو معلوم نہیں۔چیف جسٹس

کیا سی ڈی اے کا اپنا دفتر بھی نیشنل پارک میں ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

پھر سی ڈی اے کا آفس بھی گرانے کا حکم دیدیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سماعت جاری
چیرمین سی ڈی اے عدالتی حکم پر پیش

اب تک کتنی مرتبہ مارگلہ کے پہاڑوں پر آگ لگ چکی ہے؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیئرمین سی ڈی اے اے استفسار

اس سیزن میں اکیس مرتبہ مارگلہ کے پہاڑوں پر آگ لگی، چیئرمین سی ڈی اے

گزشتہ رات مارگلہ کے پہاڑوں پر رات گئے تک آگ لگی رہی، جسٹس جمال مندوخیل

کیا مارگلہ کے پہاڑوں پر سی ڈی اے والے خود آگ لگاتے ہیں؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

کچھ کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں، چیئرمین سی ڈی اے

مون سون کے سیزن میں مارگلہ کے پہاڑوں پر نئے درخت لگائیں گے، چیئرمین سی ڈی اے

آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کہاں سے آتے ہیں؟چیف جسٹس

کابینہ کی منظوری کے بعد این ڈی ایم اے سے ہیلی کاپٹر لیے گئے، چیئرمین سی ڈی اے

عدالت نے مونال کے اطراف میں دیگر ریسٹورنٹس کی تفصیل طلب کر لی

کیس کی سماعت میں وقفہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں