آموآئل فیلڈ سے 20,000 ٹن خام تیل کی فروخت کے لیے ٹینڈر، مالیت دس ملین امریکی ڈالر سے زیادہ

کابل (بی این اے)
آمو دریا آئل فیلڈ کے انگوت علاقے میں 20,000 ٹن خام تیل کی فروخت کے لیے ٹینڈر جاری کردیے گئے۔ وزیر برائے مائنز اینڈ پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور، وزیر پالیسی و منصوبہ بندی ضیاء الرحمان اریوبی، ایمریٹس آئل اینڈ گیس کمپنی کے صدر انجینئر حسن، متعدد کمپنیز کے ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہان اور میڈیا نمائندوں نے وزارت پٹرولیم کے کانفرنس ہال میں اس حوالے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
وزارت معدنیات و پٹرولیم کے پریس آفس نے آج ایک خبر میں کہا:
وزیر مائنز اینڈ پیٹرولیم نے بولی کی تقریب کا آغاز کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے شعبوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور خاص طور پر کان کنی کے شعبے میں کام کے ماحول کی بہتری پر گفتگو کی۔ انہوں نے ہرات کے تیل و گیس کے 11 بلاک جس کا رقبہ 23,000 مربع کلومیٹر ہے اور کٹواز پراجیکٹ جس کا رقبہ 40,000 مربع کلومیٹر ہے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ متعدد نامور قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے اس شعبے میں اپنی تجاویز جمع کرادی ہیں۔ انشاء اللہ جلد سے جلد ان پراجیکٹس کا ٹھیکہ بھی دے دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران وزارت معدنیات و پیٹرولیم نے آمو دریا طاس کے علاقے قشقری سے 130,000 ٹن خام تیل ملک کے اندر پروسیسنگ کے لیے ملکی کمپنیوں کو فروخت کردیا ہے جس کی مالیت تقریباً 72 ملین امریکی ڈالر ہے۔
انگوت آئل فیلڈ کے اس ٹینڈر میں 10 کمپنیوں نے حصہ لیا اور قیصر بابا لمٹیڈ کمپنی 10.54 ملین امریکی ڈالر کی سب بڑی بولی کے ساتھ 20,000 ٹن خام تیل کی فاتح قرار پائی۔
حال ہی میں شہاب الدین دلاور نے کہا تھا کہ ملک کے وافر قدرتی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے وزارت معدنیات و پٹرولیم آمدنی کی سطح بڑھانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، مسائل کے حل اور زندگی کا معیار بہتر بنانے کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں