پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے سعودی عرب میں سفارت خانہ کا دورہ کیا سفیر پاکستان احمد فاروق سے ملاقات

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سفیر پاکستان احمد فاروق سے ملاقات کی جس میں باکسنگ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سفارتی افسران نے گزشتہ روز فائٹ جیتنے پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی

نامور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد حمزہ شیراز دارالحکومت ریاض کے سفارت خانہ پاکستان پہنچے جہاں سفیر پاکستان احمد فاروق نے دیگر سفارتی افسران کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے گزشتہ روز جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ باکسنگ کے مقابلے میں امریکی حریف کو ناک آوٹ کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حمزہ شیراز کی کامیابی سے سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اس موقعہ پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی مرتبہ سعودی عرب میں باکسنگ فائٹ کھیلنے کا موقعہ ملا جہاں سعودی اور پاکستانی شہریوں نے انہیں بھرپور سپورٹ کیا اور امریکی باکسر کے خلاف جیت پر وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتےہیں جنھوں نے باکسنگ کے عالمی مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا

باکسر محمد حمزہ شیراز نے سفارت خانہ پاکستان میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور فوٹو گیلری میں بھی گہری دلچسپی لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں