سعودی عرب میں مقیم تمام پاکستانی اپنے ملک کے سفیر ہیں کوئی ایسا کام نہ کریں جس سےملک وقوم کی بدنامی تمام پاکستانیوں کےلیے ان کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں قونصل جنرل جدہ خالد مجید

سعودی عرب میں مقیم تمام پاکستانی اپنے ملک کے سفیر ہیں کوئی ایسا کام نہ کریں جس سےملک وقوم کی بدنامی تمام پاکستانیوں کےلیے ان کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں قونصل جنرل جدہ خالد مجید پاکستانی سکول طائف میں لگائی گئی کھلی کچہری سے خطاب کر رھے تھے

ویلفیر قونصلر اور لنک آفیسر شیراز خان بھی انکے ھمراہ تھے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میں طائف میں مقیم پاکستانیوں کےلیے بڑی خوش خبریاں لایا ھوں
طائف والوں کا دیرینہ مطالبہ
اب سکول کی ڈبل شفٹ کو ختم کرکے ایک شفٹ میں تبدیل کردیا جائے گا
سکول کےلیے الگ کھلی بلڈنگ کے انتظامات آخری مراحل میں ھیں
سکول منیجمنٹ کمیٹی کا قیام مکمل ھو چکا ھے
ان کا کہنا تھا کہ
اگرچہ میری طبیعت ٹھیک نہ ھونے کے باعث طائف نہیں آسکا لیکن طائف ہمیشہ میرے لئے اہم ہے اور میں ہمیشہ طائف کمیونٹی کے معاملات کو دیکھتا ہوں خاص طور پر اسکول کے معاملات میں کمیونٹی کو مطمئن کرنا میرا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ
پاکستانی اسکول طائف دیگر پاکستانی اسکولز سے بہتر ھے ان کا سالانہ رزلٹ
مملکت میں موجود پاکستانی سکولز جس میں جدہ اور ریاض جبیل وغیرہ شامل ہیں، لیکن ان سب میں طائف کی کارکردگی سب سے بہترین ہے۔
جس پر ھمیں فخر محسوس ھوتا ھے
اسکول کے اساتذہ کرام اس ادارے کے لیے واقعی بہتر اور مثالی کام کر رہے ہیں، ۔
میرا وژن اس اسکول کو مزید بہتر بنانا ہے
ہم اساتذہ کرام کی اسپانسرشپ پر بھی کام کر رہے ہیں اور یہ عمل جاری ہے اور انشاء اللہ جلد مکمل ہو جائے گا
، ہم مزید پاکستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کے لیے نئے ویزے بھی فراہم کر رہے ہیں تاکہ طلباء کی پڑھائی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
قونصل جنرل نے کمیونٹی کے سوالوں کے جواب بھی دییے اس موقع پر سکول اور کمیونٹی کی بہتری کےلیے ریٹائر کرنل ڈاکٹر ذوالفقار علی ڈاکٹرایاز خان ڈاکٹر راعی احمد نے اپنی اپنی تجاویز بھی پیش کیں

پرنسپل قیصر خان نے خطاب کرتے ھوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ

ہمارا اسکول ہمیشہ سے مملکت سعودی عرب کے تمام اسکولز میں سب سے بہترین رہا ہے۔
ہم نے ہمیشہ پوزیشنز حاصل کیں
۔ تعلیم کے علاوہ، ھم ہمیشہ طلباء کے لئے غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کوئیز کمپیٹیشن بھی کراتے رھتے ہیں۔ جس میں ھمارے طلباء پورے مملکت میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرتے ھیں
یہاں ہمیشہ پاکستان کے قومی دنوں سے متعلق تمام تقریبات منعقد کی جاتی ھیں تاکہ
طلباء کو پاکستان کے خصوصی قومی تہوار کے بارے میں بھی آگاھی ھو۔
ہمارے اسکول کے طلباء ہمیشہ سعودی عرب کے تمام پاکستانی اسکولز کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ ۔
اور مملکت کے تمام اسکولز میں اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کرتے ہیں۔۔
اس کھلی کچہری میں انجینئر راجہ عامر خان فیاض احمد چانڈیو محمد اکرام بلال خان عثمان خان فخر عالم عماد خان کے علاؤہ کثیر تعداد میں اساتذہ کرام اور کمیونٹی کی اعلیٰ شخصیات نے بھر پور شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں