راولپنڈی عدالت میں غیر مناسب رویے اختیار کرنے پر ٹیلی کام کے سینئر افسر عمر ملک کمرہ عدالت سے گرفتار عدالت نے وفاقی سیکرٹری محمد عمر ملک کو 15 روز قید اور دو ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی بعد میں معافی مانگنے پر ضمانت پر رہا

راولپنڈی/ ڈسٹرکٹ کورٹ
اعلیٰ سرکاری افسر عمر ملک کو توہین عدالت پر سزا کا معاملہ۔
سرکاری افسر کے غیر مشروط معافی مانگنے پر ضمانت منظور کر لی گئی
سول جج عادل سرور کا گرفتار سرکاری افسر عمر ملک کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
عدالتی حکم کے ساتھ ہی سرکاری افسر کو پولیس نے بخشی خانہ سے رہا کر دیا
عدالت کا سرکاری افسر کو آئندہ محتاط رہنے کا حکم
سول جج عادل سرور نے ہی توہین عدالت پر 15 دن قید 2 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی

فیڈرل ممبر ٹیلی کام کمرہ عدالت سے گرفتار،15 روز قید،2ہزار جرمانے کا حکم عدالت نے سنا دیا گیا

ممبر ٹیلی کام کو سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عادل سرور سیال نے سزا سنائی

ملزم کو کمرہ عدالت میں نامناسب،ہتک امیز رویہ اور بدتمیزی کرنے پر سزا سنائی گئی

فیڈرل ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک ایک مقدمے میں مدعی کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے تھے

محمد عمر ملک کو سیکشن 228 کے تحت سزا کا حکم سنایا گیا

محمدعمر ملک کوکمرہ عدالت سےگرفتار کر لیا گیا،اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی کارروائی شروع

جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو پانچ روز مزید قید بھگتنا ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں